شجاع آباد، 06 اپریل (اے پی پی):گوچڑ والی پل کے قریب واقع گودام کی چھت گر گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اہلکاروں نے تین افراد کو نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔