شکرگڑھ :ڈپٹی کمشنر نارووال  ظہیر حسن کا رمضان بازار کا اچانک دورہ

76

شکرگڑھ،27 اپریل  ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے شکرگڑھ رمضان بازار کا  اچانک دورہ کیا،  جہاں   اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد افضل نومی نے انہیں    بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے روزنامچہ اور دیگر کارروائی کے  رجسٹر چیک کئے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا پڑے گا، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے  کہ عوام کو ہر طرح کی سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کی جاسکیں، تا ہم اگر کہیں کوئی کمی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ اتھارٹی کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں  نے  کہا کہ   عوامی شکایات کا فوری  ازالہ کیا جائے ، میڈیا کی نشاندہی پر بہت سے مسائل کا حل کیا جا چکا ہے ۔