صوابی ،10 اپریل (اے پی پی ):صوابی ریسکیو1122 کے جوان انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کو بھی بلا تفریق خدمات فراہم کررہے ہیں،تحصیل ٹوپی کے علاقہ شکرے لار میں بھیڑ 60فٹ کنویں میں گرگئی، کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے بھیڑ کو 60فٹ کنویں سے زندہ سلامت نکال کر مالک کو حوالے کیا۔جس پر علاقے کے لوگوں نے بروقت رسپانس دینے پر ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔