ضلع پشین میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر جمعرات اور جمعہ کو دو روزہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا

15

پشین، 29 اپریل(اے پی پی): صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی  ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر جمعرات اور جمعہ کو دو روزہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا،  ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کی ہدایت پر پولیس اور لیویز نے شہر بھر میں تمام شاپنگ مالز،مارکیٹیں ،دکانوں،گودام،اور آٹو ریپرشاپس کو جمعرات اورجمعہ کے ایام میں مکمل لاک ڈاؤن یقینی کرتے ہوئے تمام تاجروں اور دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کسی کو بھی مذکوہ دنوں میں دن اور شام کے اوقات میں دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فضول گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری ماسک ضرور پہنیں، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز پھل گوشت فروٹ دودھ دہی دوکانیں کھلی رہیں گی۔