ماسک اور سماجی فاصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا شہری حکومتی پالیسیوں پر عمل داری کو یقینی بنائیں: اسسٹنٹ کمشنر

33

جلالپور،27 اپریل  (اے پی پی ):پیروالا میں کرونا ایس۔او پیز پر سخت پالیسیاں لاگو کردی گئیں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کی قیادت میں پاک آرمی ،پنجاب پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ چوک فوارہ سے شروع ہوا اور پرمٹ روڈ عید گاہ چوک،لودھراں روڈ اور چوک کمہاراں سے ہوتا ہوا دربار چوک پہنچا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے آرمی دستوں اور پولیس۔کے ہمراہ مغربی،شمالی بازار سمیت مختلف بازاروں کا وزٹ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد شہریوں و دوکانداروں کو جرمانے کیے اور شہریوں کو وارننگ دی کی کہ ماسک نہ پہننے والوں و سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر آرمی و تحصیل انتظامیہ کی ٹمیوں شہر میں کرونا ایس او پیز چیک کریں گی اور اگر شہریوں نے حفاظتی اقدامات اختیار نہ کیے تو حکومتی احکامات کی روشنی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سخت فیصلے کریں گے اور حکومتی رٹ پر ہرصورت عمل کیا جائے گا۔