متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایکسپو 2020 میں پاکستان کی شمولیت، دو طرفہ اقتصادی روابط کے فروغ کی واضح مثال ہے؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

95

ابوظہبی،18اپریل(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ  عالمی نمائش(ایکسپو 2020 ) میں پاکستان کی شمولیت، پاکستان کے  متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کی واضح مثال ہے۔

 ان خیالات  کا  اظہار  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاتوار کو   یہاں ، یکم اکتوبر 2021 سے شروع  ہونیوالی بین الاقوامی نمائش (ورلڈ ایکسپو 2020 )  میں  پاکستانی پویلین کے دورہ کے    موقع پر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط  دوستی کا مظہر ہے۔انہوں  نے   کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ‏دوبئی ایکسپو(2020ء ) کیلئے قائم کیا گیا پاکستانی پویلین، تین ہزار چار سو پچاس سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود ،قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔