مظفرگڑھ؛سوشل  میڈیا پر اسلحہ کی نمائش  کرنے  پر  محمد ادریس نامی نوجوان  اسلحہ سمیت گرفتار

15

مظفرگڑھ، 27اپریل (اے پی پی ): ڈی پی او حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس نے سوشل  میڈیا پر  اسلحہ کی نمائش  کرنے  پر  محمد ادریس نامی نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔ملزم   نے اپنے دوست کے ہمراہ اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اس کو ٹک ٹاک پر وائرل کر دیا ، ویڈیو میں نوجوان کو اسلحہ لہراتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرور شہید پولیس حرکت میں آئی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا   جبکہ ادریس کے دوست کی تلاش جاری ہے۔