ملتان 12 اپریل 2021 چئیرمین ثالثی کونسل جاوید اختر محمود کی طلاق، خلع کے کیسوں کی شنوائی
ثالثی کونسل نے ایک گھر اجڑنے سے بچا لیا، جوڑے کی صلح کروا دی کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا معاشرے میں توازن برق رکھنے کیلئے ثالثی کونسل کا کردار اہم ہے اور کہا دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت ضروری ہے کمشنر نے کہا کہ اللہ پاک نے طلاق کو ناپسندیدہ فعل قرار دیا ہےدوسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے مسائل جنم لیتے ہیں کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے دربدر لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گاکمشنر نے خلع لینے والی خواتین سے خاندانی دباؤ بارے بات چیت کی اور کہا ثالثی کونسل کی جانب سے جوڑوں کے شادی شدہ تعلق کو بچانے کیلئے ثالث مقرر کیا گیا ہے کمشنر نے کہا کہ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ نے حتمی فیصلے سے پہلے 3 نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور کہا طلاق کے 17,خلع کے 15 کیسوں پر فیصلہ کرکے حتمی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔