ملتان، 10 اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی میانچنوں آمد، ایس ڈی پی او دفترمیں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور مدعیان سے تفتیش میں پیشرفت اور ملزمان کی گرفتاری بارے معلومات لیں۔
آر پی او نے کہا تفتیشی افسران تفتیش صحیح خطوطِ پر کریں اور انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نےکہا کہ ڈی پی او اور ایس ڈی پی او سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں اور ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائیں۔
آر پی او نے کہا پرانی دشمنیوں کی صورت میں انسدادی کارروائی کریں اورسنگین مقدمات کے مدعیان کو تحفظ فراہم کریں۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم اور ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ بھی دی۔