ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن  بیورو نے گھر سے بھاگے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

32

ملتان، 11اپریل(اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ توقیر ولد مجید، 13 سالہ علی احمد ولد نیامت، 13 سالہ اسد ولد رستم، 11 سالہ وقاص ولد رجب شامل ہیں بچوں کا تعلق چک 445 بورے والا، ساہوکا بورے والا، چک 61 عارف والا اور ملو والی ساہیوال سے ہے۔

شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے اور لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔