ملتان، 06 اپریل (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نے کورونا سے صحتیابی کے بعد سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لیں،کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس طلب کرلیے ہیں اور مراکز مال کی فعالی، گراں فروشی ذخیرہ اندوزی بارے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی سرکاری امور نمٹاتا رہا اور صحتیابی کے بعد حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے مزید محنت کروں گا۔
کمشنر نے کہا کہ کورونا خطرناک مرض ہے شہری لازمی ماسک پہنیں۔انہوں نے کہا کہ نیک تمناؤں کیلئے تمام شہریوں کا شکرگزار ہوں۔
کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا ہے، احتیاط کریں، احتیاط ہی میں شفا ہے۔