ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،2 افراد  گرفتار ،15 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

27

ملتان، 5اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر15 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر72ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔