ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،4 افراد گرفتار،28 دکانیں،ایک ریسٹورنٹ سیل

17

ملتان،02اپریل (اے پی پی ):  حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی،  پنجاب انفکشس ڈیزز آرڈیننس کے تحت 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات  درج کئے گئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران28 دکانوں اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا ہے ، کورونا ایس او پیز فالو نہ کرنے پر13 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ1لاکھ46ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، 17دکانیں گلگشت اور گردیزی مارکیٹ جبکہ 5 دکانیں شجاع آباد میں سیل کی گئیں ہیں۔

 سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے بھی اے سی، نان اے بسوں اور وین چلانے والے ٹرانسپورٹرز کےمنعقدہ  اجلاس میں ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز  سیٹوں کے تناسب  سے  بسوں اور وین میں 50 فیصد مسافر بٹھائیں۔ سیکرٹری آر ٹی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی بس اور وین کو روڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ انہوں  نے ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کے لئے  تھرموگن،سینی ٹائزرز اور ماسک کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔