ملتان، 10اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسہ جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، مقدمات تھانہ شاہ رکن عالم میں درج کرائے گئے ہیں جبکہ کاروبار بند رکھنے کے واضح احکامات کی خلاف ورزی پر22 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے، سیل ہونے والے اداروں میں انڈور ڈائننگ میں ملوث ریسٹورنٹس اور دو سنوکر کلب شامل ہیں۔
ملتان شہر میں9 کاروباری مراکز جبکہ شجاع آباد میں13 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ،کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی21 بسوں کے مالکان پر70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔