ملتان؛ جھونپڑیوں میں  لگی آگ  پر ریسکیو 1122 نے  قابو  پا  لیا  ،کولنگ کا عمل جاری

31

ملتان،18اپریل(اے پی پی):بوعہ پور روڈ خانیوال روڈ کے قریب پٹرولنگ پوسٹ کے ساتھ جھونپڑیوں میں  لگی آگ  پر ریسکیو 1122 نے  قابو  پا  لیا  ہے   جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ،آگ کے نتیجے میں کم از کم تین جھونپڑیاں جل گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے  مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ، آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ہے  تاہم آگ کے  نتیجے  میں  تقریبا آٹھ لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوا ہے جس میں بچی کا جہیز بھی شامل ہے۔