ملتان، 19اپریل (اےپی پی)حکومت پنجاب کا احسن اقدام، افسران عوام کی خدمت کے پابند ہو گئے، پنجاب بھر کیطرح ملتان ڈویژن میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام فیز1 کا آغاز کر دیا گیا ہے، عوام کو سرکاری دفتروں میں جانے کے بجائے سرکاری دفتر عوام کے گھر پر آئینگے۔
اس حوالے سے کمشنر جاوید اختر محمود، آر پی او سید خرم علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ اچھی کارکردگی والی افسران کو حکومت کی جانب سے شاباش ملے گی، ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو سزا کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی ایپلیکیشن کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور سپیشل ایپ سے سخت مانیٹرنگ اور عوامی مسائل کے حل کو چیک کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ، ادارے اپنی کارکردگی ایپ پر اپ لوڈ کریں گے ، خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام 4 ہفتوں پر مشتمل ہے۔
، جس میں پہلا ہفتہ صفائی سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو افرادی قوت فیلڈ میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اہم شاہراہوں کیساتھ گلی محلے بھی چمکائے جائیں۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ کوئی افسر بھی عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا، ‘خدمت اپکی دہلیز پر’ پروگرام وزیراعلی کے دل کے بہت قریب ہے۔
کمشنر نے کہا کہ دوسرے ہفتے میں خصوصی مہم کے ذریعے وال چاکنگ، کتوں کے خاتمے کی مہم ہوگی ، خراب سٹریٹ لائیٹس کی تبدیلی،اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی بھی شامل ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن ہفتہ برائے خصوصی مہم میں شامل ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تیسرے ہفتے میں شہری علاقوں میں قائم بھانوں کی منتقلی کا آغاز ہوگا اور غیر قانونی تعمیرات، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی ہو گی جبکہ چوتھا ہفتہ کو عیدالفطر کی خوشیوں سے منسوب کیا گیا ہے۔جس میں عیدگاہ، مساجد کی صفائی ، چونے سے سجاوٹ،کلورین ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم عمارات پر چراغاں، چاند رات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد شامل ہے۔
اس موقع پر آر پی او نے کہا ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے ، خدمت آپکی دہلیز پر’ پروگرام کی کامیابی کیلئے پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی، پولیس کی بھاری نفری انتظامیہ کیساتھ مختلف کریک ڈاؤن میں موجود رہے گی۔
سید خرم علی نے کہا کہ گرانفرشوں، ذخیرہ اندوزں کو حوالات میں بند کیا جائے گا اور قبضہ مافیا، تجاوزات مافیا و دیگر کیخلاف ایف آئی ار درج کرنے کیساتھ ساتھ انکو گرفتار کیا جائے گا۔
سی پی او ملتان مسعود مارتھ سمیت ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان اور متعلقہ محکموں کے افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس افسر شامل بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔