ملتان، 21 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات پر سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور سات سو سے زائد سٹریٹ لائٹس میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری تبدیل کی ہدایت کی اور کنسلٹنٹ انجینئر کو موقع پر ہی برطرف کر دیا گیا ۔
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تونسہ میں جاری ٹف ٹائلز ،صاف پانی کی سکیموں اور سیوریج میں معیار بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔
سپیشل سیکرٹری احمد مجتحاب، پی ایچ ای اور دیگر متعلقہ آ فیسران بھی انکے ہمراہ تھے۔