ملتان؛ شجاع آباد میں15نہروں کی بھل صفائی شروع کر دی گئی

39

ملتان،02اپریل (اے پی پی ):  حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح اور نہری نظام کی اصلاح کے لئے سرگرم،تحصیل شجاع آباد میں15نہروں کی بھل صفائی شروع کر دی گئی ہے، بھل صفائی کا آغاز نہروں میں پانی کی سالانہ  بندش کے موقع پر کیا گیا ہے۔ست برجی،سنگلی مائنر اور حافظ والا مائنر کی بھل صفائی شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اے سی شجاع آباد محمد زبیر نے بھل صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے سنگلی مائنر کا دورہ کیا اور نہروں میں پانی کی آمد سے قبل بھل صفائی کا کام مکمل کرنیکی ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ انہار کو ضلعی انتظامیہ سے مکمل  سپورٹ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔