ملتان؛  شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،گودام سے 1700بوری چینی برآمد،مقدمہ درج

37

ملتان،02اپریل (اے پی پی ): وزیراعلی عثمان بزدار کےحکم  پر شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، شجاع آباد میں بلیک مارکیٹنگ کے لئے چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اے سی محمد زبیر نے چھاپہ مارکر گودام سے 1700بوری چینی برآمد کر لی، آپریشن میں انٹیلیجنس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور گودام کو سیل کر دیا گیا، گودام ارشاد نامی شخص کی ملکیت ہے گودام مالک کے خلاف ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔