ملتان، 21 اپریل (اے پی پی ):مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 83 واں یوم وفات پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے علامہ اقبال کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی ۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوید مختار کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی حالات زندگی کے بارے آگاہ کیا اور علامہ اقبال کی شاعری اور قیام پاکستان کے حوالے سے جدوجہد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔