ملتان، 12 اپریل (اے پی پی ): چئیرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر میاں محمد نواز اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر اسماعیل تگہ نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 25 مئی 2021 جبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 03 جولائی 2021 سے منعقد ہوگا۔
آج بروز سوموارفتر ہذا کے کمیٹی روم میں میٹرک و انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے لیے ریوائنرڈ امتحانی شیڈول کے حوالے سے پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں امتحانات کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ان انتظامات میں امتحانی سنٹرز کا انتخاب /امتحانی عملہ کی تعیناتی /مارکنگ سنٹر اور مارکنگ سٹاف کی تعیناتی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنڈکٹ و میکریی برانچ کی کارکردگی اور امتحانات کے بہتر انعقاد /پیپر مارکنگ عملہ کی تعیناتی تقریباً مکمل کی جاچکی ہے مذکورہ امتحانات کے انعقاد /بروقت مارکنگ کے کے لیے متعلقہ سٹاف (سٹاف برائے سنٹر و مارکنگ سٹاف) کے ساتھ مسلسل رابطہ کو یقینی بنایا جا چکا۔