ملتان، 07 اپریل (اے پی پی): شہر اولیاء کے کتب بینی کے شوقین شہریوں کیلئے خوشخبری،کمشنر ملتان نے پبلک لائبریری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ لائیبری سے ملحقہ ریڈنگ ہال، 3 واش رومز، 1 کینٹین بنائی جائے گی اور کینٹین کو آؤٹ سورس کرکے لائبریری کیلئے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈی سی ملتان علی شہزاد کے ہمراہ پبلک لائبریری کا دورہ کیا اور کارپوریشن کو موجودہ لائیبریری کی تزین و آرائش کی ہدایت کی۔
کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لائبریری کی اپ گریڈیشن پر 94 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔