ملتان،09اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 تجارتی مراکز کو سیل کیا گیا، مسافروں کے لئے سینی ٹائزر کا اہتمام نہ کرنے پر14 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا اور سیکریٹری آرٹیاے رانا محسن نے بس مالکان پر41 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد بھی کیا ہے۔
پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد بھیس بدل کر رکشہ چلاتے ہوئے مارکیٹ جا پہنچے اور انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 برینڈڈ کمپنیوں کے شو سٹورز کو سیل کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں19 دکانوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو مجموعی طور پر83ہزار 900 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔