ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،510 لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 180لیٹر رینسڈ آئل، 60کلو ایکسپائرڈ مٹھائی تلف

60

ملتان، 20اپریل (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، ملتان اور مضافاتی علاقوں میں کئی فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 95کو بہتری نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، 510لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 180لیٹر رینسڈ آئل، 60کلو ایکسپائرڈ مٹھائی تلف کر دی گئی ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ لی کیفے سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائرڈ اجزاء کے استعمال پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔انہوں  نے  کہا کہ ملتان میں الیاس سوڈا واٹر، حنیف سوڈا واٹر کو برکس ویلیو کم ہونے پر 10،10ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ سوڈا واٹر فیکٹریز کو ناقابل سراغ اجزاء، صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے عائد کیے گئے۔انہوں نے کہا وہاڑی میں ایکسپائرڈ رنگ کے استعمال پر محبوب سوڈا واٹر کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ خوراک کا معیار بہتر بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور ملاوٹ سے پاک خالص خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔