ملتان، 03 اپریل (اے پی پی ):کورونا وائرس ایس او پیر پر عملدرآمد کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی ایس پی چوک پر مہم جاری،ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے چالان، دوستانہ ماحول میں ماسک اور پھول بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس آفیسر جلیل عمران غلزئی نے ماسک تقسیم کیے اور شہریوں کو پھول دیئے۔
سی ٹی او نے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے چالان بھی خود کئے اور ماسک نہ پہننے پر ملتان میں 300 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔سی ٹی او نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف مہم جاری رہے گی،مہم کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔