موسیٰ خیل  پی پی ایچ آئی کا دور دراز کے علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری، بی ایچ یو ملک پائیوں خان رغنزئی کو فنگشنل کردیا گیا

30

موسیٰ خیل، 30 اپریل (اے پی پی):موسیٰ خیل پی پی ایچ ائی کی دور دراز کے علاقوں کے عوام کوصحت کے سہولیات فراہم کرنے کامشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے دور دراز کے علاقے تحصیل توئی سر  میں  سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک پائیوںخان کے فنڈ سے تعمیر کردہ بی ایچ یو ملک پائیوں خان رغنزئی کو فنگشنل کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی نے اس کا افتتاح کیا۔

دور دراز کے علاقوں میں بی ایچ یو  کا قیام عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بنیادی مرکز صحت میں  بیماریوں کے دوران فوری طبی مدد انسانی  زندگیاں بچانے کیلئے  لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج فراہم کیاگیا۔ علاقہ مکینوں نے بی ایچ یو  کے قیام پر ملک پائیوں خان اور پی پی ایچ ائی  کی ڈی ایس ایم امان شاہ اور ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید سہولیات دینے کا بھی مکنیوں سے وعدہ کیا ۔ ڈی ایس ایم امان شاہ  نے بریفنگ دی ۔

 سابق چیئرمین اور بی ایچ یو کے بانی ملک پائیوں خان نے ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی، ڈی ایس ایم امان شاہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا