میرپورخاص ،12اپریل ( اے پی پی) :ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے انجمن تاجران میرپورخاص کے وفد سے تعارفی ملاقات کی ۔
دوران ملاقات رمضان المبارک میں حفاظتی انتظامات ، کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال و دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج *جناب ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ پولیس اور تاجر برادری کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم میرپورخاص رینج میں تاجر برادری کا تعاون قابل ستائش ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بہترین ورکنگ رلیشن کے ذریعے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے
بعدازاں انجمن تاجران کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ذوالفقار علی مہر کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ۔
ملاقات میں انجمن تاجران سندھ کے جنرل سیکیٹری امین میمن ،انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر انیس الرحمن، فوکل پرسن چیمبر آف کامرس علی باوانی اور انجمن تاجران میرپورخاص کے نمائندوں و عہدیداروں نے شرکت کی ۔