نارووال: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عائشہ غضنفر کی زیر صدارت محکمہ زراعت (توسیع ) کے زیراہتمام انعامی مقابلہ

39

نارووال،10 اپریل ( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عائشہ غضنفر کی زیر صدارت محکمہ زراعت (توسیع ) کے زیراہتمام انعامی مقابلہ ہوا ۔ قر عہ اندازی میں شامل کنند گان کے متفقہ فیصلے کے مطابق پلاٹس کی کٹا ئی 22اپر یل2021 سے کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عا ئشہ غضنفر نے اس مو قع پر محکمہ زراعت کے افسران کو ہد ایت کی کہ وہ حکومتی ہد ایت کے مطابق گند م کے پلا ٹس کی کٹا ئی کے مو قع پر کاشتکاروں کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لیات فراہم کریں ۔ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت نے اے ڈی سی آر عا ئشہ غضنفر کو بتایا کہ پنجا ب حکومت کی طر ف سے گند م کے پلا ٹس کی کٹا ئی کے موقع پر زیا دہ پید اوار حاصل کرنے پرحکومت پنجا ب کی طرف سے او ل ،دو ئم اور سو ئم آنے وا لے کا شتکاروں کو بالترتیب 3 لاکھ ،2 لاکھ اور 1لاکھ رو پے انعا م دیا جائے گا جبکہ اسی طرح ضلع میں پو زیشنز ہو لڈر ڈو یژن کی سطح پر مقا بلہ جات میں شامل ہو کر 4 سے 6 لاکھ روپے تک انعا م حا صل کرسکتے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت (توسیع)چوہدری محمد عارف ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ز زراعت تنو یر احمد تتلہ ،سرور رضا ،محمدعلی ،احسان الحق پنو ں ،فیلڈ اسسٹنٹ محمد انور،گلزار احمد کے علا وہ کا شتکا ران بھی موجود تھے ۔