نارووال : ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کا ڈ ی پی او  سید اکبر علی شاہ کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

34

نارووال، 20 اپریل ( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اکبر علی شاہ کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ، جہاں  ڈپٹی کمشنر نارووال نے سبزیوں اور پھلوں کے سٹال پر معیار کو چیک کیااورمنڈی میں ہونے ہونے والے نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ لوگوں کو صاف ستھری اورتازہ سبزیاں کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، نیلامی کےدوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو پیش نظر رکھا جائے۔انہوں نے بالخصوص منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے سستا رمضان بازار بدوملہی کابھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے  رمضان بازار میں آٹا،چینی سمیت دیگر اسٹالز کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ای اے ڈی اے مارکیٹنگ علی طاہر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفر ارشاد و دیگر موجود تھے۔