ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

48

ملتان، 12 اپریل (اے پی پی):ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا ،واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔

 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ہمیشہ بچوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کیا ہے اور  بچوں کی بہتری اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے،  گزشتہ ایک سال کے دوران سخت حالات کے باوجود سٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہود کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنا فعال کردار ادا کیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ایک سال کے دوران ملتان سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا اور بچوں کو سڑک سے اٹھا کر انہیں  تعلیم، صحت، رہائش اور اچھی خوراک جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، فلاح بہبود کے لئے اقدامات کرتا رہے گا، سٹریٹ چلڈرن کی اطلاع فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔