ملتان ، 26 اپریل(اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم آج سرائیکی وسیب کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے آرہے ہیں اور کہا سرائیکی وسیب کا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد
صوبے کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرائیکی لوگوں سے کیا گیا وعدہپوراکررہے ہیں اور اسی لئےجنوبی پنجاب میں بسنے والے کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈ کا اجراءکیا جارہا ہے اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے ، وزیراعظم نے الیکشن میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ان کے حقوق دینے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سرائیکی علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ کر کے یہاں کی ترقی کا روڈ میپ پیش کریں گے۔