اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بھی ملاقات میں موجود تھے۔