کوئٹہ26 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے کوئٹہ ڈویژن کی مجوزہ ترقیاتی اسکیموں اور جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا _کمشنر کوئٹہ کی جانب سےاجلاس کو اے سی ایس ترقیات کی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام کی پیشرفت اور کوئٹہ ڈویژن کی نئے مالی سال کےلئے مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 5 بڑے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ اور کوئٹہ کے مختلف ایریاز میں تفریحی پارک بنانے کا مجوزہ منصوبہ نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ نئی پی ایس ڈی پی میں کچلاک ,پشین، بوستان، خانوزئی میں پارک قائم کرنے کا منصوبے سمیت آئندہ مالی سال کے لئے فوڈ اسٹریٹ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا منصوبے تجویز کیے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ نئی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ شہر کی تعمیر وترقی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت ڈیولپمنٹ پلان مرتب کیا جائے
کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کی ضروریات کو دیکھتے ہوۓ منصوبے مرتب کئے جائیں اور شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں مزید کالجز کے قیام کا منصوبہ نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ جن سے کوئٹہ کے شہری مستفید ہوگئے
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری بلڈنگ، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری کھیل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری اربن پلاننگ،اسپیشل سیکرٹری فنانس، سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔