گوادر 06 اپریل (اے پی پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، رکن صوبائی اسمبلی خلیل جارج ودیگر حکام موجود تھے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے نیو ٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعلی کو متعلقہ حکام کی جانب سے نیو ٹاون پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گوادر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹ سے گوادر جلد بڑے شہروں میں شامل ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور گڈگورننس موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔