وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ملاقات

54

اسلام آباد ،06 اپریل (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملے میں ملوث دو اہم ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔