اسلام آباد،7اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین حبیب بنک سلطان احمد الانہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی معیشت کیلئے نجی شعبے کی اہمیت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر سمندری امور علی حیدر زیدی اور معاونِ خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی شریک تھے۔