وزیر اعظم عمران خان زیر صدارت اجلاس،  ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا

13

لاہور۔9اپریل  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان زیر صدارت اجلاس میں جمعہ کو ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو تفصیل کے ساتھ ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو صوبائی حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کر رہی ہے۔