لاہور، 21اپریل (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے بدھ کو یہاں صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اورملک نعمان احمد لنگڑیال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کی ان جماعتوں کو صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے تھا، اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔