گلگت ،02 اپریل(اے پی پی ): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گلگت بلتستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔
گلگت ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاوٹس ضیا الرحمن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔
اپنے دورہ گلگت میں وزیر داخلہ گلگت سکاوٹس کا دورہ کرینگےاور فورس کمانڈ نار درن ایریا (FCNA) بھی جائیں گے۔ وزیر داخلہ کل ہنزہ بھی جائیگے۔