راولپنڈی ، 17 اپریل (اے پی پی ):وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے بے نظیر انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کی ۔ وفاقی وزیر نے امن کے قیام کے لیے ان کے دلیرانہ کردار کا سراہا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔