وہاڑی؛ ڈی سی مبین الہی، ڈی پی او زاہد نواز  کا قیمتیں اور معیار چیک کرنے کیلئے فروٹ و سبزی منڈی  کا دورہ

37

وہاڑی،19اپریل(اے پی پی): ڈی سی وہاڑی مبین الہی اور ڈی پی او زاہد نواز مروت نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اور معیار چیک کرنے کے لیے فروٹ و سبزی منڈی وہاڑی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی سی وہاڑی مبین  الہی نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران صارفین کوتازہ اور معیاری سبزیوں اور پھلوں کی مناسب داموں فراہمی کو یقینی بنانے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے ضلع وہاڑی کی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی شفاف طریقہ سے نیلامی کروانے کے لئے مانیٹرنگ جاری ہے ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو ناجائزمنافع خوری اوراشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے  کہا کہ دوران مانیٹرنگ  پیمائش کے آلات اور پیمانہ جات کی پڑتال بھی کی جا رہی ہے تاکہ ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

بعد ازاں انہوں نے منڈی میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

اے پی پی/ وہاڑی/قرۃ العین