اسلام آباد،19اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے موجود ملکی صورتحال پر اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے،پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے،۔جس دوران ٹی ایل پی والوں نے 11یرغمالی پولیس والوں کو چھوڑ دیا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سحری کے بعد دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا، جس میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، جس کا پہلا دور کامیابی سے ہمکنار ہوا، اللہ سے امید ہے دوسری دور میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 192ناکوں میں سے جو ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے اور خالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔