پاراچنار،09 اپریل (اے پی پی): تاریخ میں پہلی بار عوام کے مسائل کے حل کے لیے پاراچنار میں ڈیڈک آ فس کا افتتاح ڈسٹرکٹ کرم کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر اور ڈیڈک چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے پاراچنار پرانے کچہری میں کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کرم آفاق وزیر،ڈیڈک چیئرمین اقبال سید میاں،انجمن حسینیہ ممبر حاجی دلدار حسین،حاجی عمران الدین، سید محمد شیراز ی،سید راحت حسین ودیگر مقررین نے کہا کہ اب عوام کے مسائل کے حل کے لیے اس آفس کے ذریعے سرکاری محکموں سے رابطے اور میٹنگ کرکے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے۔۔