پشاور، 27اپریل(اے پی پی): صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پاک فوج نے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کیلئے کارروائیاں کیں، جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک سو ساٹھ سے زائد دکاندار و دیگر افراد گرفتار کرلئے گئے۔
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پولیس افسران بھی ان کارروائیوں میں شریک تھے جنھوں نے پشاور صدر ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے شہر بھر میں چالیس سے زائد دکانیں سیل کردیں۔
اسکے علاوہ انتظامی افسران نے مساجد میں لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی اور مزید بتایا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔