ملتان، 15 اپریل(اے پی پی):پنجاب میں کپاس کی کاشت کا عمل جاری ہے، اس سال کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت خصوصی اقدامات کررہا ہے۔
زرعی ماہرین کاشتکاروں کو سفارش کررہے ہیں کہ صرف کپاس کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اوربوائی سے پہلے بیج کو زہر لگائیں تاکہ فصل نشونما کے ابتدائی دنوں میں نقصان دہ کیڑوں وبیماریوں سے محفوظ رہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق بہتر حکمت عملی کے تحت پہلے سپرے میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کرائی جائے ، دوست کیڑوں کی حفاظت کیلئے کپاس کی فصل پر پہلا سپرے ترجیحاً بائیو پیسٹی سائیڈز کا کرایا جائے تاکہ کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی لائی جاسکے اور بہتر پیداوار کے حصو ل کو یقینی بنایا جاسکے۔
کپاس کی بہتر نگہداشت کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی، مارکیٹوں میں زرعی مداخل کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔