پنڈی بھٹیاں، 29 اپریل (اے پی پی ): پولیس نے منظم جرائم میں ملوث 2 ڈکیت گینگز گرفتار کر لیے،گرفتار ڈکیت گینگز میں شیبو اور اسدو ڈکیت گینگ کے 7 کارندے شامل ہیں۔
ملزمان کےخلاف تھانہ کسوکی اور تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں ڈکیتی، راہزنی، تیاری ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کےمتعدد مقدمات درج ہیں، ملزمان سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اورغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ،برآمد کیے گئے مال مسروقہ میں نقدی، موٹر سائیکلز اور موبائل فونز وغیرہ شامل ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔