پنڈی بھٹیاں؛ ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے   پر ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

21

پنڈی بھٹیاں، 23 اپریل ( اے پی پی): ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے   پر ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا  گیا ، ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی،ملزم الطاف سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، تھانہ صدر  نے  مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے  کہا کہ  اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔