پنڈی بھٹیاں،25اپریل ( اے پی پی): حافظ آباد پولیس نے منظم جرائم میں ملوث دو ڈکیت گینگ کے سات کارندے گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان کا تعلق اسلم اور جیدو ڈکیت گینگ سے ہے ۔ ملزمان کےخلاف تھانہ جلالپور بھٹیاں اور تھانہ کالیکی میں ڈکیتی، راہزنی، تیاری ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کےمتعدد مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، برآمد کیے گئے مال مسروقہ میں نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فونز وغیرہ شامل ہیں۔