پنڈی بھٹیاں پولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 3 خواتین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

35

پنڈی بھٹیاں،03اپریل(اے پی پی):ڈی پی او حافظ آباد  کے حکم پر تھانہ سٹی حافظ آباد، تھانہ صدر حافظ آباد اور تھانہ سکھیکی پولیس نےمختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 3 خواتین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش جبکہ 3 کے پاس غیر قانونی  اسلحہ تھا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3850 گرام چرس،65 لیٹر شراب ،1 رائفل اور 1 کلاشنکوف، 1 پسٹل، 9 میگزینیں اور 159 گولیاں برآمدکی گئیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔