ملتان,10 اپریل (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس کا کام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا اور انصاف دینا ہے تفتیشی افسران پر لوگوں کو انصاف دلانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے تفتیش کا شعبہ الگ کرنے کا مقصد انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنانا ہے تجارتی سرگرمیوں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے تھانہ سٹی کی عمارت کا 11 کروڑ 43 لاکھ روپے کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گارمضان سہولت بازاروں میں حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں پنجاب پولیس کے شہیدوں کے خون سے امن کے دیپ روشن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں میں سنگین مقدمات کے مدعیان،انجمن تاجران کے وفد، صحافیوں سے گفتگو،تھانہ سٹی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرتے اور شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم، ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز،اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اور ریڈر محمد نعیم بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے سنگین مقدمات کےمدعیان سے تفتیش میں پیشرفت اور ملزمان کی گرفتاری بارے معلومات لیں ۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے رمضان سہولت بازار میاں چنوں کا معائنہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ۔